ایف آئی اے کی کارروائی، خواتین کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان لوگوں کو بلیک کرنے کے لیے خواتین کو دیہی علاقوں سے لاتے تھے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل لاہور نے گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے کہ گینگ کی خواتین گھر کے مالکان کے ساتھ غیراخلاقی ویڈیوز بناتیں اور ان ویڈیوز کو اپنے گروہ کے سرغنہ کو بھیج کر مالکان کو بلیک کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 7 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو عین اس وقت گرفتار کیا جب ملزمان ایک بوڑھے شخص سے بیس لاکھ روپے وصول کررہے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دوران تفتیش سرغنہ نے بتایا کہ وہ لوگ ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ سمیت 3 ملزمان اور ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے بتایا کہ وہ کئی افراد سے لاکھوں روپے لے چکے ہیں جبکہ چند ایک لوگوں سے پلاٹ کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

دوران تفتیش گروہ نے انکشاف کیا کہ وہ لوگوں کو بلیک میل کرنے کے لیے خواتین کو دیہی علاقوں سے لاتے تھے۔ ملزمان چھ سال سے یہ کام کررہے ہیں۔ اب تک متعدد لوگوں کو بلیک میل کرچکے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر