پاکستانی باؤلرز کا نوبال کی فری ہٹس پر بہترین دفاع
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے میگا ایونٹ میں پاکستانی باؤلرز نے ابھی تک 10 نوبالز کیے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سفر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ابھی تک ناقابل شکست ہے۔ آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔ میگا ایونٹ میں باؤلرز اور بلے بازوں نے 100 فیصد کارکردگی دکھائی۔
عمان اور متحدہ عرب امارات میں جاری میگا ایونٹ میں ابھی تک پاکستانی باؤلرز نے 10 نوبالز کرائی ہیں جو کسی بھی ٹیم کی جانب سے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ نوبالز ہیں۔ دلچسپ یہ ہے کہ نوبالز پر ملنی والی فری ہٹ پر کوئی بھی بلے باز بال کو باؤنڈری لائن کے باہر پھینکے میں کامیاب نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان کا اعلان
ایک ورلڈ کپ اور کھیلوں گا، کرس گیل نے خاموشی توڑ دی
کھیلوں کے معروف صحافی مظہر ارشد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "پاکستان نے T20 ورلڈ کپ میں 10 نو بالز کی ہیں (جوکہ کسی بھی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ ہیں)۔ لیکن 10 فری ہٹس میں کوئی بھی بلے باز اپنے گیند بازوں کو باؤنڈری نہیں مار سکا۔‘‘
Pakistan have bowled 10 no-balls in the T20 World Cup (the most by any team). But in 10 subsequent Free Hits, no batsman was able to hit a boundary to their bowlers.
— Mazher Arshad (@MazherArshad) November 8, 2021
اس سے پاکستانی باؤلرز کی جانب سے جاری ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا پتہ چلتا ہے۔
گروپ ٹو میں 5 میچز میں مسلسل کامیابی کے ساتھ 10 پوائنٹس میں سرفہرست ہے۔ پاکستان نے اپنا میچ بھارت کے خلاف کھیلا تھا اور دس وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔ دوسری میچ میں پاکستانی نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں پچھاڑا تھا۔ تیسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست سے دو چار کیا تھا۔
پاکستان نے اپنا چوتھا میچ نمیبیا کے خلاف کھیلا تھا اور نمیبیا کے خلاف 45 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ پانچویں میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے ہرایا تھا۔
پاکستان اپنا سیمی فائنل 11 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گے۔
پاکستان کا روایتی حریف انڈیا ٹورنامنٹ سے پہلے ہی آؤٹ ہوچکا ہے۔