آوارہ کتوں کو عدالتی ہدایات کے مطابق تلف نہیں کیا جا رہا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، وائلڈ لائف بورڈ کی پالیسی کے مطابق تلف کرنے کا حکم

آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے معاملے پر عدالتی حکم جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔  حکم نامہ 3 صفحات پر مشتمل ہے۔

حکم نامے کے متن کے مطابق عدالت کی طرف سے دی گئی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آوارہ کتوں کو مارا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دادو میں کتوں کی بھرمار، میونسپل انتظامیہ کتا مار مہم چلانے میں ناکام

ایلون مسک کی دولت کا صرف 2 فیصد دنیا سے بھوک کا خاتمہ کرسکتا ہے، رپورٹ

بورڈ وائلڈ لائف آرڈیننس 1979 اور 1890 کے ایکٹ کے تحت کسی بھی جانور کے ساتھ ایسا سلوک نہ کیا جائے جس سے اسے غیر ضروری تکلیف ہو۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ بورڈ، آوارہ کتوں کے حوالے سے پالیسی اور طریقہ کار تجویز کرنے کا مجاز اتھارٹی ہے۔

وہ پالیسی بناتے وقت بین الاقوامی سطح پر تشکیل دئیے گئے بہترین طریقوں اور اسلام کے ان احکامات کو مدنظر رکھے گا جو جانوروں کے ساتھ اچھے سلوک کی تعلیم دیتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر