پاکستانی نژاد ماہر معاشیات برطانوی حکومت کے چیف اکنامسٹ مقرر
ڈاکٹر عدنان قادر خان کو کامن ویلتھ اور ڈیویلپمنٹ آفس کا چیف اکناسٹ کے طور پر تقرر کردیا ہے اور وہ جنوری 2022 میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
پاکستانی نژاد ماہر معاشیات ڈاکٹر عدنان قادر خان کو برطانوی حکومت نے چیف اکنامسٹ مقرر کردیا ہے۔
ایل ایس ای اسکول آف پبلک پالیسی نے تہنیتی پیغام میں اعلان کیا کہ ان کے اکیڈمک ڈائریکٹر اور پروفیسر عدنان خان کو کامن ویلتھ اور ڈیویلپمنٹ آفس کا چیف اکناسٹ کے طور پر تقرر کردیا ہے اور وہ جنوری 2022 میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری وزیراعظم اور آرمی چیف کا معاملہ ہے، فواد چوہدری
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے متوقع
ڈاکٹر عدنان خان نے کئی برس تک لندن اسکول آف اکنامکس میں پروفیسر اور اکیڈمک ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
ان کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے ہے اور انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پنجاب یونیورسٹی سے انجینیئرنگ، فلسفے اور بین الاقوامی تعلقات کی تعلیم حاصل کی ہے۔
ڈاکٹر عدنان نے پاکستان میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ انہوں نے سنہ 1995 میں سول سروس کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کو جوائن کیا۔
انہوں نے سول سروسز اکیڈمی سے ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
ڈاکٹر عدنان خان نے لاہور میں کئی سماجی تنظیموں کے ساتھ کام کیا جبکہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کے اداروں کے ساتھ بھی منسلک رہے۔
وہ سنہ 2010 سے سینٹر فار اکنامک ریسرچ ان پاکستان (CERP) کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔