انفرادی نہیں جیت ہمیشہ اجتماعی کارکردگی سے ملتی ہے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے ہماری کوشش ہو گی کہ ٹی ٹوئنٹی کی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جیت کا تسلسل جاری رہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انفرادی کارکردگی کچھ نہیں، فتح ٹیم ورک سے ملتی ہے اور ہم ٹی ٹوئنٹی کی طرح ٹیسٹ میں بھی فتح کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز میں سو فیصد پرفارمنس دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہر کھلاڑی 100 فیصد کارکردگی کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رمیز راجہ جونیئر ورلڈکپ کیلیے ٹیم کا انتخاب خود کریں گے

کریم بینزیما ساتھی فٹبالر کو بذریعہ سیکس ٹیپ بلیک میل کرنے کے مرتکب قرار

بابر اعظم نے ٹیم کی کارکردگی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی ٹیم کو مسلسل کھیلنے کا موقع دیا جاتا ہے تو اس سے تسلسل پیدا ہوتا ہے اور کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفرادی کارکردگی اہمیت نہیں رکھتی ہے فتح ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس تجربہ کار باؤلرز ہیں جو ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی نوجوان ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں کنڈیشنز مشکل ہیں، میزبان ٹیم کو آسان نہیں سمجھتے۔ "ہماری بیٹنگ لائن بھی تجربہ کار ہے۔ امید ہے کہ ہماری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ہمیں مشکل وقت دے سکتی ہے،‘‘

ٹیسٹ اسکواڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اظہر علی اور فواد عالم سمیت دیگر کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔ ٹیسٹ کھلاڑی سیزن کھیلنے کے بعد اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ کوشش ہوگی کہ فتح کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔

بابر اعظم نے کہا کہ اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہے اس لیے ٹیسٹ میچز ہمیشہ اہم ہوتے ہیں۔ ہم ڈھائی ماہ سے وائٹ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ جتنی جلدی ہم ٹیسٹ کے لیے تیار ہو جائیں گے اتنا ہی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سخت محنت کر رہا ہوں تاکہ ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھا سکوں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ مچیز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کا آغاز کل سے بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ میں شروع ہو رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر