محمد وسیم ڈبلیو بی سی سلور ورلڈ ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی

فائٹر کا کہنا ہے میں اپنے ٹرینرز کا بہت زیادہ مشکور ہوں جنہوں نے مجھے فائٹ کے لیے تیار کیا۔

پاکستانی باکسنگ اسٹار محمد وسیم نے کولمبیا کے رابر بیریرا کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل (WBC) سلور ٹائٹل بیلٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

میچ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائٹر محمد وسیم نے دو ٹائٹلز ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل اور ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن (ڈبلیو بی اے) ورلڈ ایلیمنیٹر کے لیے اپنی فائٹ یک طرفہ طور پر جیت لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ تاریخ کاسب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ

انفرادی نہیں جیت ہمیشہ اجتماعی کارکردگی سے ملتی ہے، بابر اعظم

اس شاندار فتح کے ساتھ وسیم دو مرتبہ ورلڈ باکسنگ چیمپئن بننے والے واحد پاکستانی بھی بن گئے۔ اپنی جیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میں اپنے ٹرینرز کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے فائٹ کے لیے تیار کیا اور سخت محنت کی۔

باکسنگ اسٹار محمد وسیم "میں پاکستان کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کرنے پر خوش ہوں۔‘‘

فائٹر محمد وسیم نے اپنے مداحوں کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ "مداحوں کی حمایت نے میرے اعتماد میں بہت زیادہ اضافہ کیا جس پر میں ان سب کا بہت مشکور ہوں۔”

متعلقہ تحاریر