پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ تاریخ کاسب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ

اس سے قبل 2016 میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل کو یہ اعزاز حاصل تھا

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کے ورلڈ کپ کے میچ نے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ  ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا، میچ کو دو سو سے زائد ممالک میں براہ راست نشر کیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں  انکشاف کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021  میں  24 اکتوبر کو ہونےو الے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ نے ویور شپ کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے، اس میچ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں  دس وکٹوں سے تاریخی شکست ملی ، اس میچ کو دو سو سے زائد ممالک میں براہ راست نشر کیا گیا  جہاں اس کو 16 کروڑ 70 لاکھ افراد نے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی معرکوں کی تاریخ پر ایک نظر

بھارتی میڈیا نے ‘حیدر علی’ کو پاکستان کا روہت شرما قرار دےدیا

آئی سی سی کے مطابق  پاک بھارت میچ یکطرفہ ثابت ہوا لیکن اس کے باوجود اس میچ کی دس ہزار گھنٹوں کی لائیو کوریج  کی گئی ، اس سے قبل 2016 میں ویسٹ انڈیز اوربھارت کے درمیان ہونے والے  سیمی فائنل کو سب سےزیادہ دیکھے جانے والے میچ ہونے کا اعزاز حاصل تھا ۔

متعلقہ تحاریر