شنیرا اکرم کی زیادہ سے زیاد ہ درخت لگانے کی اپیل

انھوں نے کہا کہ درخت لگانا قومی فریضہ ہے  اس قومی مقصد کے لیے ہم کو اکٹھا ہونا ہوگا

سوئنگ کے سلطان کا لقب پانے والے پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم  نے کہا ہے کہ  درخت لگانا قومی فریضہ ہے ہمیں اس میں متحد ہوکر اپنا کردار اد اکرنا چاہئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے آفیشل اکاؤنٹ  پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں  ان کا کہنا تھا کہ  مینگرووز پلانٹیشن کے کامیاب افتتاح کے بعد، میں آپ سب کی حوصلہ افزائی کے لیے حاضر ہوں ، انھوں نے کہا کہ درخت لگانا قومی فریضہ ہے  اس قومی مقصد کے لیے ہم کو اکٹھا ہونا ہوگا ۔ آپ اپنے اردگرد درخت لگائیں اس کی تصویریں شیئر کریں ایسا کرکے ہم دوسروں کو بھی اس قومی فریضہ کی ادائیگی کی ترغیب دینے میں مدد کر سکتے ہیں اور مل کر پاکستان کی ترقی میں  اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شنیرا اکرم نے عورتوں کی کامیابی کا گُر بتا دیا

پاکستان کی بہو شنیرا اکرم کی مشرقی لباس میں ریمپ واک

انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی گذشتہ ویڈیو میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تعاون سے ہچیسن پورٹس پاکستان میں مینگروو کی پلانٹیشن کے حوالے سے بات کی تھی اور آج یہ بات آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی محسو س ہورہی ہے کہ پوری ٹیم کی انتھک محنت کےباعث ہم نے اپنے ہدف کو حاصل کرلیا ہے۔

ٹیم نے بڑی محنت کے بعد ساحلوں پر اس مہم کو کامیاب بنایا اس مہم کا سب سے اہم حصہ حالیہ ہی بلوچستان میں شروع کیا گیا ہے  جس کو آئندہ پانچ سالوں کے دوران کراچی کے ساحل تک لایا جائے گا ، انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے حفاظت اور عالمی درجہ حرات  کو قابو کرنے لئے لیئے یہ ایک مؤثر  طریقہ کار ہے  اور اس عظیم کارخیر میں آپ لوگ   بھی حصہ لے سکتے ہیں اس کے لئے اپنے اردگرد زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں  اور ماحول کو آلودگی سے پاک بنائیں ۔

متعلقہ تحاریر