کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کا میلہ سجنے کو تیار، سیاسی جماعتیں متحرک

صوبہ خیبر پختون خوا (کے پی کے) میں بلدیاتی انتخابات کا میلہ سجنے کے لیے تیار ہے جبکہ سیاسی جماعتی میدان مارنے کے لیے متحرک دکھائی دے رہی ہیں۔

پہلے مرحلہ میں صوبہ خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع جبکہ دوسرے مرحلے میں 18 آضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں۔

پہلے مرحلے میں صوبہ خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور کے بی آر ٹی اسٹیشن پر ماسک بیچنے والے بچے کا فوجی پائلٹ بننے کا عزم

پیپلز اسکوائر فوڈ اسٹریٹ تفریح اور لذیز کھانوں کا حسین امتزاج

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختون خوا میں پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، لکی مروت، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، کرک، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، چارسدہ، ہنگو اور مہمند میں انتخابات ہوں گے۔

مقامی سطح پر ذرائع ابلاغ میں آئی خبروں کے مطابق صوبے کے 17 اضلاع میں کوئی دو ہزار سے زیادہ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں اور ان میں آٹھ سو سے زیادہ خواتین ہیں۔

ان سترہ اضلاع میں چیئرمین یا میئر کی نشست سے لے کر کونسلر تک کی تمام نشستوں کے لیے کل 37 ہزار سے زیادہ امیدوارمیدان میں ہیں۔

ان امیدواروں میں چیئرمین یا میئر کے علاوہ جنرل کونسلر، یوتھ کونسلر، کسان کونسلر، اقلیت کونسلر، لیبر اور خواتین کونسلر کی نشستیں شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر