پاکستان نے کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا
ٹیم گرین نے اپنے 2018 کے ریکارڈ کو مزید بہتر کیا جب انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کے 17 میچز جیتے تھے۔
پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم منگل کے روز ایک کیلنڈر ایئر میں 19 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی جب اس نے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ ٹیم گرین نے 2018 میں مشکل فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 17 ٹی ٹوئنٹی میچز "ان اے رو” جیتے تھے۔
بابر اعظم کی زیرقیادت ٹیم نے اس سال 28 میں سے 19 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتے اور اس سال سیریز کے بقیہ ایک میچ میں ویسٹ انڈیز سے مقابلہ کرتے ہوئے اس کے پاس مزید 1 جیت حاصل کرنے کا ایک اور موقع موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرا میچ ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی
ویرات کوہلی اور روہت شرما میں اختلافات سامنے آگئے
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری میچ جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
2018 میں، پاکستان نے ایک کیلنڈر سال میں 19 میچز میں سے 17 میچز میں جیت اپنے نام کی تھیں۔ یوگنڈا اس سال 16 فتوحات کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے جبکہ ہندوستان نے 2018 میں مسلسل 14 میچز جیتے تھے۔ جبکہ جنوبی افریقہ 2021 میں 15 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ اگر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ T20 ورلڈ کپ سے قبل اپنے محدود اوورز کے دورے مکمل کر لیتے تو ٹیم پاکستان مزید فتوحات حاصل کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ کرکٹ کے کلینڈر ایئر میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا تھا جس کی وجہ سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز ملتوی ہو گئے تھے۔