اب آپ اپنا پاسپورٹ 24 گھنٹے میں گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے

ڈائرکٹر جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مطابق فاسٹ ٹریک سروس آن لائن دستیاب ہو گی۔

حکومت پاکستان نے ‘فاسٹ ٹریک سروس’ کے نام سے ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے جس کا مقصد درخواست دہندگان کو 24 گھنٹے میں ان کے گھر کی دہلیز پر پاسپورٹ فراہم کیا جائے گا۔

اس بات کا اعلان وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ "اب آپ اپنا پاسپورٹ 24 گھنٹے کے اندر حاصل کریں۔ ڈی جی آئی پی فاسٹ ٹریک سروس حاصل کریں۔”

یہ بھی پڑھیے

چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے خوشخبری

شوگر سیکٹر ریفارم کمیٹی کی رپورٹ، وزیراعظم کا پبلک کرنے کا حکم

نئی سروس کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کہا ہے کہ "ہم نے درخواست دہندہ کو 24 گھنٹوں کے اندر پاسپورٹ فراہم کرنے کے لیے ایک نئی سروس (فاسٹ ٹریک) کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "آزمائشی مدت کے آخری دو دنوں میں ہمیں 1224 درخواستیں موصول ہوئیں اور ہم نے بغیر کسی ناکامی کے 24 گھنٹوں کے اندر تمام پاسپورٹ فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔”

ڈی جی آئی پی نے ٹیم کی اچھی کارکردگی کو ایک مرتبہ پھر سراہا ہے۔

فاسٹ ٹریک سروس ایک آن لائن سہولت ہے جو لوگوں کو پاسپورٹ دفاتر میں بغیر سفر اور قطاروں میں انتظار کیے اپنے پاسپورٹ گھر پر حاصل کرنے کے قابل بنائے گی، اور درخواست دہندگان اپنے پاسپورٹ 24 گھنٹے کے اندر حاصل کر سکتے ہیں۔

گذشتہ دنوں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا تھا کہ ایشیا کی پہلی ای پاسپورٹ سروس اگلے سال کے آغاز میں پاکستان میں شروع ہوگی۔

انہوں نے اس بات کا اعلان 8 دسمبر کو اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے اہم اقدامات کے آغاز کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔

ان اقدامات میں آن لائن پاسپورٹ کی سہولت کو بہتر بنانا، زونل دفاتر میں فاسٹ ٹریک ڈیلیوری سروس، ڈائرکٹر جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کرنا اور اس کے آفیشل لوگو کا افتتاح شامل تھا۔

متعلقہ تحاریر