لاہور ہائیکورٹ کا نکاح نامے اور حق مہر سے متعلق بڑا فیصلہ

وفاقی اور صوبائی حکومتیں حق مہر کے کالم میں ترمیم کریں، نکاح رجسٹرار کے لائسنس کے لیے کم سے کم تعلیم کی حد مقرر کی جائے، عدالت۔

لاہور ہائیکورٹ کے نکاح نامے اور حق مہر سے متعلق اہم فیصلے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری واصف علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر نکاح نامے اور حق مہر سے متعلق سماعت ہوئی، جسٹس مرزا وقاص رؤف کی سربراہی میں 2 رکنی عدالتی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بیٹے کی شادی اور گود میں نواسا، مریم نواز کا خوبصورت انداز

کترینہ اور وکی کوشل کی شادی، کرینہ، عالیہ، دپیکا اور پریانکا چوپڑا کی سب سے پہلے مبارکباد

عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نقد، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کے لئےعلیحدہ کالم بنانے کا حکم دیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق نکاح رجسٹرار کی تربیت کے لئے بھی انتظامات کیے جائیں گے، فریقین حق مہر کے علاوہ کچھ لکھوانا چاہیں گے تو علیحدہ لکھوائیں گے۔

عدالتی فیصلے میں نکاح نامے میں اشیاء کی تفصیل کے کالم 16 کو حق مہر کے کالم 13  کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نکاح رجسٹرارکے لائسنس کے لئے کم سے کم تعلیم کی حد مقرر کرے۔

متعلقہ تحاریر