پرویز خٹک کی بلے اور تیر کے نشان پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل
وزیر دفاع بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے تذبذب کا شکار ہوگئے تھے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک نے خیبر پختون خوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل کونسل کی چیئرمین شپ کے لیے ہونے والے انتخابات میں تیر اور بلے پر مہر لگا دی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے پی کے اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک اپنا نشان زدہ بلٹ پیپر ریٹرننگ آفیسر کو پکڑاتے ہیں تو راز کھلتا ہے کہ وفاقی وزیر نے بلے اور تیر پر مہر لگا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مخدوم احمد محمود نے زرداری کے ترپ کے پتے نوازشریف کو شو کردیے
سندھ کی اپوزیشن نے نئے بلدیاتی قانون کیخلاف طبل جنگ بجادیا
پولنگ اسٹیشن میں موجود صحافیوں نے یاد گار لمحے کو فوراً اپنے کیمروں میں محفوظ کرلیا۔
وزیر دفاع پرویز خٹک بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے تذبذب کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے لواحقین کو خوش کرنے کے لیے بلے اور تیر دونوں پر مہر لگا دی۔
WATCH: What happens when your son and nephew are contesting elections on tickets of two different parties?
Defence Minister Pervaiz Khattak got confused and stamped the ballot paper twice pic.twitter.com/r0E5fI5Pii
— Samaa English (@SamaaEnglish) December 19, 2021
پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے امیدوار اسحاق خٹک اور پیپلز پارٹی کے امیدوار احد خٹک کو ووٹ دیا۔ نوشہرہ تحصیل سے وزیر دفاع کا بیٹا پی ٹی آئی اور بھتیجا پی پی پی چیئرمین کے امیدوار ہیں۔
اس تناظر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پرویز خٹک کے ساتھ دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی تھی ، لوگ انتخابی نشان کو یاد کرتے ہیں اور اسے ووٹ دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک نوشہرہ سے 2013 میں پی ٹی آئی کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے اور وزیراعلیٰ کے پی کے بنے تھے۔
2018 کے عام انتخابات میں انہوں نے صوبائی اور قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں دونوں نشستوں سے کامیاب قرار پائے تھے تاہم انہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر ایم این اے کی نشست اپنے پاس رکھی تھی اور بعدازاں وفاقی وزیر کے عہدے پرفائز ہوئے تھے۔