مہرالنسا صفدر اور اقرا عزیز میں حیرت انگیز مشابہت

جنید صفدر کی شادی کی تصاویر میں ان کی بہن مہرالنسا نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ وہ اقرا عزیز میں ملتی ہوئی ہیں۔

ہیلو پاکستان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستانی شہری مریم نواز کی صاحبزادی مہر النسا صفدر کی بیٹی کو اداکارہ اقرا عزیز سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی صاحبزادی مہر النسا کی اپنے بھائی جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں لی گئی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جنید صفدر کی شادی پر عمدہ فوٹوگرافی، مریم نواز کا کیمرا ٹیم کو شکریہ

جنید صفدر کے بعد حمزہ شہباز کی گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مہر النسا ان تصاویر میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور انہیں زرق برق لباس میں دیکھنے والے افراد کا خیال ہے کہ وہ معروف اداکارہ اقرا عزیز جیسی لگ رہی ہیں۔

کئی افراد نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ایسا ہی ہے لیکن کئی نے ہیلو پاکستان کی پوسٹ پر ناگواری کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے شہری اتنے فارغ ہیں کہ خواہ مخواہ کی باتوں میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر