بھارت نے کرسمس کے دن مدرٹریسا چیریٹی کے اثاثے منجمد کردیے

کرسمس کے دن مدرٹریسا چیریٹی کے اثاثے منجمد کرنے پر صدمہ پہنچا،22ہزار مریض اور ملازمین خوراک اور ادویہ سے محروہم ہوگئے،ممتا بینر جی

مودی سرکار نے کرسمس کے دن مدرٹریسا چیریٹی کے تمام اثاثے منجمد کردیے۔بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے  بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے کرسمس کے دن مدٹریسا  مشنریز آف چیریٹی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کو افسوسناک قرار دے دیا۔

ممتا بینر جی نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ سن کر صدمہ ہوا کہ کرسمس کے موقع پر مرکزی  حکومت نے انڈیا میں مدر ٹریسا کے مشنریز آف چیریٹی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت میں مدر تھریسا چیریٹی پر جبرا” تبدیلی مذہب کے الزام کی تحقیقات کا آغاز

مودی، خرم پرویز کو چھوڑ دو، گلوکار راجر واٹرز کا بھارتی وزیراعظم کو پیغام

ممتا بینر جی نے مزید لکھا کہ مدر ٹریسا چیریٹی کے 22ہزار مریض اور ملازمین کو خوراک اور ادویات  سے محروم کردیا گیا ہے،جب کہ قانون سب سے اہم ہے، انسانی ہمدردی کی کوششوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔

ممتا بینر جی کے ٹوئٹ پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔عمران نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ بھارتی حکومت اورمحکمہ آئی ٹی نے ایک لاکھ سے زائداین جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی ہے،مدر ٹریسا چیریٹی ان میں سے ایک ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے مدرٹریسا چیریٹی کے لیٹر ہیڈ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہم اپنے خیرخواہوں کے  خدشات کو سراہتے ہوئے انہیں کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ  کی جانب سے مشنریز آف چیریٹی کی رکنیت کبھی منسوخ  یا معطل نہیں کی گئی۔ نہ ہی وزارت داخلہ نے  ہمارے بینک کھاتے منجمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہم  یہ واضح  کرنا چاہتے ہیں کہ  ہماری ایف سی آر اےرجسٹریشن کی تجدیدی درخواست  تاحال منظور نہیں ہوئی ہے۔ لہٰذا کسی نقصان  سے بچنے کیلیے ہم نے اپنے مراکز کو  فارن کنٹری بیوشن  اکاؤنٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔تاہم سوشل میڈیا صارفین اور سماجی حلقوں کا خیال ہےکہ مشنریز آف چیریٹی نے یہ بیان حکومت کے دباؤ میں آکر جاری کیا ہے۔

البتہ ناقدین نے الزام عائد کیا ہے کہ چیریٹی کے نام پر جبری تبدیلی مذہب کی سرگرمیاں مدرٹریسا چیریٹی کے اثاثے منجمد کرنے کی وجہ بنی ہے۔

متعلقہ تحاریر