معاشقے کی افواہوں کے بعد ہانیا عامر اور فرحان سعید کی ڈرامے میں ساتھ انٹری

اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار فرحان سعید کا نیا ڈرامہ سیریل  میرے ہم سفر آج سے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوگا

معاشقے کی افواہوں کے بعد ہانیا عامر اور فرحان سعید  ٹی وی اسکرین پر یکجا ہوگئے۔ اداکار جوڑی اے آر وائی کے نئے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کسی ڈرامے میں فرحان سعید کے مدمقابل آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اشنا شاہ اور صبا فیصل کیا انڈین فلم میں جلوہ گر ہوں گی؟

نادیہ حسین کی نازیبا تصویر، پرستاروں نے تنقید کے نشتر چلادیئے

 

واضح رہے کہ اداکار فرحان سعید نےشادی کے 4سال بعد گزشتہ برس اداکارہ عروا حسین  کے ساتھ  اپنی راہیں جدا کرلی تھیں اور ان دنوں وہ تنہا زندگی گزار رہے ہیں جبکہ اداکارہ ہانیہ عامر بھی  گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ بریک اپ کرچکی ہیں جس کے بعد دونوں کے حوالے سے یہ خبریں  گرم تھیں کہ ان کا معاشقہ چل رہا ہے۔

ڈرامہ سیریل میرے ہم سفر کی پہلی قسط آج رات 8بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوگی۔ سکس  سگما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والے نئے ڈرامہ سیریل کی کہانی سائرہ رضا  نے  تحریر کی ہے جبکہ اس کہانی کو  ہدایت کار قاسم علی مرید نے ڈرامے کی شکل دی ہے۔

 ڈرامے میں ہانیا عامر اور فرحان سعید کے علاوہ سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ،صبا قمر،بشریٰ انصاری، وسیم عباس اور دیگر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل پر جاری کردہ  ڈرامےکے پروموز پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

کئی صارفین نے کہا کہ انہیں فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی آن لائن کیمسٹری دیکھنے کا بے صبری سے انتظار  ہے  جبکہ اکثر صارفین نے ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی اداکاری کی صلاحیتوں کی بھی دل کھول کر تعریف کی ۔

 تاہم ایک صارف نے ڈرامے کی گھسی پٹی ساس بہو کے جھگڑے والی کہانی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ڈرامے کا او ایس ٹی ابھی باقاعدہ طور پر جاری نہیں کیا گیا تاہم اس کے کچھ حصے ڈرامے کے پرومو ز میں شامل ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر