بطور اینکر پرسن اپنے کیریئر کا آغاز بزنس پلس سے کیا، نصرت حارث
پاکستان کی معروف اینکر پرسن نصرت حارث کا کہنا ہے کہ جب آپ کی شادی 20 سال کی عمر ہو جاتی ہے تو سب چیزیں ایک وقت پر ہینڈل نہیں ہوسکتی ہیں۔ مختلف پروگرام میں اپنے میاں کے ساتھ پارٹیسپیٹ کیا ، وہاں پر کچھ لوگوں نے کہا کہ ہمیں جوڑی چاہیے ، ہم نے پروگرام میں شرکت کی اور پھر مجھے آفر آئی اور میں نے اپنا کیریئر بزنس پلس سے شروع کیا ، کیونکہ وہاں پر انگلش میں پروگرام کو ہوسٹ کرنا پڑتا تھا۔
نیوز 360 کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں نصرت حارث کا بتانا تھاکہ میں نے اپنی زندگی کو اس طرح سے پلان نہیں کیا ، جس طرح سے انسان سوچ رہا ہوتا ہے ۔ میڈیا میں بھی میں کسی منصوبے کے تحت نہیں آئی۔ میڈیا میں آنے سے ایک دن پہلے تک مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں اینکر بنوں گی۔
اینکر پرسن نصرت حارث کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے لیے بہت سارے راستے کھولے ، اللہ نے مجھے موقع فراہم کیا اور میں نے فوری طور پر موقع کو اپنا لیا۔ میرا یہ یقین ہے کہ جب آپ کے پاس کوئی موقع آئے تو اس کو ہلکا یا چھوٹا مت سمجھیں بلکہ اس کو اویل کریں اور کچھ کرکے دکھائیں۔
ایک سوال کے جواب میں نصرت حارث کا بتانا تھا ہم نے دیکھا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہت زیادہ پاور فل ہوتا جارہا ہے ، لوگوں کو تمام چیزیں موبائل پر آسانی سے مل سکتی ہیں ، اس لیے ہم نے اس پر کام کیا اور اپنا ڈیجیٹل سیٹ بنایا ، اب ہم اس پر کام کررہےہیں اور اس کو آگے لے کر جانے کی کوشش کررہے ہیں۔
نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے اینکر پرسن نصرت حارث نے مزید کیا مزید دار بتاتیں شیئر کیں آئیے دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں
یہ بھی پڑھیے
صحافت میں حادثاتی طور پر آگئی تھی، اینکر پرسن ماریہ میمن
کراچی کے قرنطینہ مراکز میں سیکورٹی کا فقدان، 38 مریض فرار