وادی گلوان سے چینی فوج نے ویڈیو جاری کردی، بھارتی سیخ پا

ویڈیو میں ایک پہاڑ بھی نظر آرہا ہے جس پر چینی زبان میں لکھا ہے ’’کبھی بھی ایک انچ زمین نہیں دیں گے

چین کی فوج نے بھارت اور چین کے درمیان منتازع علاقے وادی گلوان میں نئے سال کی شروعات پر تقریب منعقد کر کے بھارت کو نیا پیغام پہنچا دیا چینی فوج کی  جاری کردہ ویڈیو پر بھارتی سیخ پا ہوگئے۔

نئے سال کے پہلے ہی دن چین کے سرکاری میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں پیپلز لبریشن آرمی کے اہلکاروں کو متنازع علاقے گلوان وادی میں چین کا بڑا جھنڈا لہراتے اور مسلح فوجی اہلکاروں کو قومی ترانہ پڑھتے دکھایا گیا ہے۔ نیو ایئر پر جاری اس ویڈیو میں ایک پہاڑ بھی نظر آرہا ہے جس پر چینی زبان میں لکھا ہے ’’کبھی بھی ایک انچ زمین نہیں دیں گے‘‘۔ چین کی جانب سے جاری ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتیوں نے چین اور مودی حکومت کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا جبکہ بھارتی میڈیا بھی پیپلز لبریشن آرمی کی ویڈیو پر سیخ پا نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیے

سرینگر: حقوِقِ انسانی کے سرگرم کشمیری کارکن ’خرم پرویز گرفتار

قومی سلامتی مشیروں کی کانفرنس، بھارت کی نیک نیتی یا نئی چال؟

واضح رہے کہ  بھارت اور چین کے درمیان   لداخ کا سرحدی تنازع  گذشتہ کئی سالوں  سے جاری جس میں جون 2020 میں مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں  بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد مزید شدت آئی تھی۔ ان جھڑپوں میں چین کے 4 اور بھارت کے کم از کم 20 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ جھڑپوں کے بعد چین کی افواج نے انیڈین کنٹرول کے کئی علاقوں پر قبضہ حاصل کر لیا تھا، جن میں گلوان وادی، ڈیسپانگ اور ہاٹ سپرنگ جیسے اہم مقامات شامل تھے۔ چینی میڈیا اس سے قبل بھی مختلف ویڈیوز جاری کر چکا ہے جس میں کبھی بھارتی فوج کے اہلکاروں اور افسران کی درگت بنتے تو کبھی گرفتایاں دیتے دیکھایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر