حبیب بینک کا سسٹم تین گھنٹے سے بند، سائبر اٹیک یا نااہلی؟

صحافیوں سمیت دیگر صارفین کو مشکلات کا سامنا، رقم نکالنے، رقم بھیجنے اور انٹرنیٹ بینکنگ کی سروسز معطل، ٹویٹس کے ذریعے ایچ بی ایل کی معذرت۔

صحافی فصیح منگی نے ٹویٹ کی ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے بینک یعنی ایچ بی ایل کا پورا سسٹم پچھلے تین گھنٹوں سے بند پڑا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ صارفین نا تو برانچ سے چیک کے ذریعے رقم نکال سکتے ہیں نا ہی رقم بھیج سکتے ہیں یا انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے سسٹم چیک کرسکتے ہیں۔

فصیح منگی کو اس ٹویٹ کے جواب میں حبیب بینک کی جانب سے جواب دیا گیا کہ ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور اپنی ٹیمز کو اس کے حل کے لیے مامور کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایف بی آر کا سگریٹ کے بعد چینی پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کا فیصلہ

نیشنل بینک پر سائبر اٹیک، تمام سروسز معطل

ایک اور صحافی عمر قریشی نے انٹرنیٹ بینکنگ میں خرابی کا اسکرین شاٹ لے کر پوسٹ کیا اور ایچ بی ایل کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انٹرنیٹ سہولت کام نہیں کر رہی۔

یاد رہے کہ حبیب بینک کو سال 2021 میں پاکستان کا بہترین بینک قرار دیا گیا تھا اور فی الوقت یہ حال ہے کہ صارفین کے مطابق پچھلے تین گھنٹوں سے اس کا سسٹم ڈاؤن ہے۔

متعلقہ تحاریر