پچھلے سال 7 کروڑ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی، وزیراعظم
وفاقی حکومت نے 250 ارب روپے کی ویکسین خرید کر تمام صوبوں کو مفت فراہم کی، 2022 میں اب تک 30 سے زائد افراد کورونا سے وفات پاگئے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں 2021 تک 7 کروڑ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے، وفاقی حکومت نے یہ ہدف حاصل کرنے کے لیے 250 ارب روپے کی ویکسین خریدی اور تمام صوبوں میں مفت فراہم کیا۔
ہماری حکومت کے ویکسینیشن پروگرام کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے نہایت مربوط اور انتھک محنت پر میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر، وفاقی و صوبائی انتظامیہ اور محکمۂ صحت کی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 31, 2021
وزیراعظم نے مزید بتایا کہ ویکسی نیشن کرنے کے لیے بہت مربوط لائحہ عمل اختیار کرنے پر این سی او سی، وفاقی اور صوبائی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
کورونا کی چوتھی لہر کا امکان بہت زیادہ، چوتھے بوسٹر شاٹ کی ضرورت بڑھ گئی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار
واضح رہے کہ پاکستان میں سال 2022 میں پچھلے چھ روز کے دوران کورونا کیسز کی تعداد 5208 رہی جبکہ 29 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔
ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار 192 ہے، این سی او سی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 6 ہزار 192 افراد نے کورونا ویکسی نیشن کروائی ہے۔