شعیب ملک نے لاہور میں ریسٹورنٹ کھول لیا، عاطف اسلم بھی پہنچ گئے

قومی کرکٹر نے لاہور کے مہنگے علاقے میں 'دی رائس باؤل' کے نام سے ریسٹورنٹ قائم کیا ہے، شوبز شخصیات اور کھلاڑیوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے لاہور کے مہنگے علاقے میں ریسٹورنٹ کھول لیا، ریسٹورنٹ کا نام ‘دی رائس باؤل’ رکھا گیا ہے۔

‘دی رائس باؤل’ کی افتتاحی تقریب میں ملک کے نامور کرکٹرز اور شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

ہکلہ ، ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کا افتتاح، پولیس نے پہلا چالان بھی کاٹ دیا

ہکلہ ، ڈی آئی خان موٹر وے کا افتتاح، 7 گھنٹے کا سفر 3 گھنٹے رہ گیا

گلوکار اور اداکار عاطف اسلم افتتاح کے موقع پر اچانک پہنے اور سب کو حیران کر دیا۔

آل راؤنڈر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کی اچانک آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔

بابر اعظم، حسن علی، وہاب ریاض، احمد شہزاد، کامران اکمل اور سابق کھلاڑیوں وقار یونس، انضمام الحق بھی لاہور میں ریستوران کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

متعلقہ تحاریر