ہکلہ ، ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کا افتتاح، پولیس نے پہلا چالان بھی کاٹ دیا

M-14 موٹر وے کی وجہ سے اسلام آباد تا ڈیرہ اسماعیل خان سفر میں نہ صرف خاطر خواہ وقت  کی بچت ہوگی بلکہ سفر  محفوظ طریقے سے طے کیا جاسکے گا۔

موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق M-14  ہکلہ تا  ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے پر پولیس نے باقاعدہ طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں، ذمہ داریاں سنبھالتے ہی موٹر وے پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔

موٹر وے M-14 استعمال کرنے والوں کی بروقت مدد اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر مریم نواز کا حیرت کا اظہار

سابق چیئرمین ایف بی آر نے زرعی ٹیکس نظام پر سوالات اٹھا دیئے

موٹر وے M-14 پر پہلی مدد مہوش نامی خاتون کو دی گئی ، جن کی گاڑی میں  فنی خرابی  پیدا ہو گئی تھی جبکہ پہلا چالان حمزہ نامی شخص کو ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے  پر دیا گیا۔

ہکلہ تا  ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے
reporter news 360

موٹر وے M-14  ، 292 کلو میٹر پر مشتمل ہے جس کا آغاز  ہکلہ انٹرچینج سے ہوتا بے جبکہ فتح جنگ ، پنڈی گھیب ، تراب ، داؤد خیل ، کالاباغ انٹرچینج ، کوٹ بیلیاں انٹرچینج ، پائی خیل ، کنڈل انٹرچینج  اور عبدالخیل انٹرچینج سے ہوتا ہوا یارک انٹرچینج  پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔

ہکلا – ڈی آئی خان موٹر وے دو مین ٹول پلازہ اور آٹھ انٹرچینج پر مشتمل ہے۔

M-14 موٹر وے کی وجہ سے اسلام آباد تا ڈیرہ اسماعیل خان سفر میں نہ صرف خاطر خواہ وقت  کی بچت ہوگی بلکہ سفر  محفوظ طریقے سے طے کیا جاسکے گا۔

متعلقہ تحاریر