نسیم شاہ کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی 20 بلاسٹ کے لیے گلوسٹر شائر میں شامل
فاسٹ باؤلر چیمپئن شپ سیزن کے پہلے ہاف اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے گروپ مراحل کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان کے نوعمر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور گلوسٹر شائر کے درمیان کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بطور اوورسیز کھلاڑی کھیلنے کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔
18 سالہ نسیم نے نومبر 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ڈیبیو کے بعد سے اب تک نو ٹیسٹ کھیلے ہیں، انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 12 ماہ قبل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
وہاب ریاض کرکٹ سے فراغت کے دنوں میں چنے بھوننے لگے
پی ایس ایل سیزن: پی سی بی کا پی ٹی وی اور اے آر وائی کے کنسوریشم سے معاہدہ
2022 کے لیے نسیم شاہ اور گلوسٹر شائر کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ معاہدے کے مطابق نسیم شاہ کھیلے جانے والے تمام مقابلوں میں پلیئنگ الیون کے دو فارمیٹ کا حصہ ہوں گے۔
آسٹریلوی اوپنر مارکس ہیرس نے تمام فارمیٹس کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ چیمپئن شپ سیزن کے پہلے ہاف اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے گروپ مرحلے کے لیے دستیاب ہوں گے، جو جولائی کے اوائل تک جاری رہیں گے۔
دوسری جانب جون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی دوبارہ شیڈول ون ڈے سیریز کے لیے نسیم شاہ واپس بلائے گئے تو وہ معاہدے کے مطابق واپس آسکیں گے۔
بائیں ہاتھ سے فاسٹ باؤلنگ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کا (مڈل سیکس) اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا (سسیکس) کے ساتھ معاہدے پہلے ہی طے پاچکے ہیں۔
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ میں گلوسٹر شائر میں شمولیت پر بہت خوش ہوں، میرے لیے انگلش کرکٹر کے ساتھ کھیل کر تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے اور مجھے اس کا شدت سے انتظار ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ "میں اگلے سیزن میں بطور کھلاڑی جو کچھ حاصل کر سکتا ہوں اس کے لیے پرجوش ہوں ، گلوسٹر شائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔”
گلوسٹر شائر نے حال ہی میں بالترتیب اپنے پرفارمنس ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ کے طور پر اسٹیو اسنیل اور ڈیل بینکن اسٹائن کی تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔
اسٹیو اسنیل کا کہا ہے کہ "نسیم شاہ ایک لاجواب ٹیلنٹ والے فاسٹ باؤلر ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نے اگلے سیزن کے لیے ہمارے ساتھ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔” "نسیم ہمارے پیس باؤلنگ ڈپارٹمنٹ میں مزید بہتری لائیں گے۔