اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کورونا وائرس کی زد میں، متعدد طلباء متاثر

ضلعی ہیلتھ آفیسرڈاکٹر زعیم ضیاء نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے مذکورہ تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے وار تیز ہو گئے۔ اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے، شہر کے کئی ماڈل کالجز طلبہ و طالبات میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد بند کردیئے گئے۔

اسلام آباد کی ضلعی ہیلتھ انتظامیہ نے پانچ سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش کے لیے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔ وفاقی دارالحکومت کے دفاتر کے بعد تعلیمی اداروں کو بھی کورونا وائرس نے نشانہ بنانا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں ترقیاتی کام ٹھپ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہری مشکلات کا شکار

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی

شہر کے پانچ ماڈل کالجز کے درجن سے زائد طلبہ و طالبات میں گزشتہ دو روز کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ضلعی صحت انتظامیہ نے اسلام آباد ایڈمنسٹریشن کے نام خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر کے پانچ سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء اور اساتذہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے پیش نظر ان تعلیمی اداروں کو بند کردیا جائے تاکہ یہ وائرس مزید افراد کو نشانہ نہ بنائے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نام ضلعی ہیلتھ آفیسر کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج برائے گرلز شکریال، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائزجی ٹین فو، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز، ایف سیون فور ، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز، ایف سکس ٹو، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز، جی سکس ون ٹو کے درجن سے زائد طلباء و طالبات میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ضلعی ہیلتھ آفیسرڈاکٹر زعیم ضیاء نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے مذکورہ تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ ڈی ایچ او نے مراسلے میں کہا ہے کہ ان تمام سرکاری کالجز کو تاحکم ثانی ، ڈس انفیکشن کا عمل مکمل ہونے تک بند رکھا جائے۔

متعلقہ تحاریر