ملتان، رہنما مسلم لیگ (ن) شہریوں کے مسائل سننے نکل پڑے
امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل کائیاں پور عثمان خان بابر نے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا اور شہریوں کی شکایات سنیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل کائیاں پور عثمان خان بابر نے اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا اور شہریوں کو درپیش مسائل سنے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حلقہ کی عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی منتخب ہو کر حلقے کی خدمت کرتے رہیں گے۔ میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریبوں کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے اپنے ملک میں دورہ افغانستان منسوخ کردیا
امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ گرم جوشی کے بجائے سرد مہری لائے گا
انہوں نے کہا کہ لوگ مہنگائی، بے روز گاری کی وجہ سے در بدر بھٹک رہے ہیں لیکن بے رحم حکمرانوں کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ 700 روپے روزانہ کمانے والا مزدور کس طرح سے گزر بسر کرتا ہو گا، مکان کا کرایہ کیسے ادا کرتا ہوگا، بجلی، پانی اور گیس کا بل کیسے ادا کرے گا؟









