اے ایس ایف پشاور کی کارروائی، 10 کروڑ روپے کا سونا ضبط

اے ایس ایف کے مطابق 9 کلو گرام سونے کی زیورات دبئی جانے والے مسافروں کے سامان سے برآمد ہوئے ہیں۔

ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) پشاور نے پشاور آئیر پورٹ پر 10 کروڑ روپے مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

اے ایس ایف پشاور زرایع کے مطابق 9 کلو گرام سونے کے زیورات دبئی اسمگل کیے جارہے تھے، گرفتار ملزمان میں ایک افغان نیشنل خاتون اور مرد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور کے علاقے گجومتہ میں خاتون ڈاکٹر سمیت 4 افراد قتل

اسلام آباد پولیس پر دہشتگردوں کا حملہ، 1 اہلکار جاں بحق، 2 دہشتگرد ہلاک

اے ایس ایف پشاور کے ترجمان کے مطابق ملزمان اسمگلنگ کی غرض سے سونا دو بیگوں میں دوبئی لے جا رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے بعد  سونا اور ملزمان مزید کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر