محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دینے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ردعمل

بگ بیش لیگ میں ان بلے بازوں کی جانب سے تم کو کھیلنا آسان نہیں ہے سارا  معاملہ ہی یہ ہے

پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین کا لاہور میں قائم انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی منظور شدہ بائیومکینک لیب میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہوگیا جس کی رپورٹ 14 دن میں جاری ہو گی.

محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دینے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے اپنے ردعمل میں محمد حسنین کو مخاطلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حقیقت یہ ہے کہ بگ بیش میں ان بلے بازوں کی جانب سے تم کو کھیلنا آسان نہیں ہے سارا  معاملہ ہی یہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

2021کے بہترین کھلاڑیوں کیلئے  پی سی بی کا 15، 15 لاکھ روپے کا انعام

پی ایس ایل سیزن: پی سی بی کا پی ٹی وی اور اے آر وائی کے کنسوریشم سے معاہدہ

پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن  بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی تھنڈرز کی جانب سے سڈنی سکسرز کے خلاف کھیلتے ہوئے رپورٹ ہوا تھا، محمد حسنین کے مشکوک باؤلنگ ایکشن  کا ٹیسٹ 19 جنوری کو آسٹریلیا میں  ہی ہونا تھا تاہم  پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بائیو سکیور ببل میں   شرکت کیلئے  وطن طلب کرلیا تاکہ  تمام کھلاڑی 20 جنوری کو کووڈ ٹیسٹنگ کے عمل  کو مکمل کرنے کے بعد پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرسکیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈکے اس فیصلے کے بعد محمد حسنین وطن واپس آگئے جس کے بعد لاہور میں قائم انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی منظور شدہ بائیومکینک لیب میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوگیا ہے جس کی رپورٹ دو ہفتوں بعد منظر عام پر آجائے گی ۔

واضح رہے کہ   فاسٹ باؤلر  محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں رپورٹ ہوا تھا جہاں انہوں نے سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہو ئے 5  میچز کھیلے۔

متعلقہ تحاریر