اے آر وائی نیٹ ورک کا ورکرز کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا اعلان
سی ای او سلمان اقبال نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر پہلے مرحلے میں 20 ہزار تنخواہ پانے والے ملازمین کی سیلیری میں بڑے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز نیٹ ورک کے سی ای او سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اپنے ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے تاجر برادری کو اپنے ملازمین کی اجرتوں میں اضافے کے اعلان کے مطابق کیا گیا ہے۔
تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال نے واضح کیا کہ جن ملازمین کی تنخواہیں 20 ہزار یا 20 سے کم ہیں ان کی اجرتوں میں 80 فیصد اضافہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پہلے مرحلے میں، ہم نے کم آمدنی والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، دیگر ملازمین کو بھی آنے والے دنوں میں اضافہ ملے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھیے
ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں نیا شہر بن رہا ہے، وزیراعظم کا راوی اربن پراجیکٹ کا دورہ
سمندر کی صفائی کیلئے اوشین کلین اپ بہت جلد کراچی آئے گا ، ملک امین اسلم
سلمان اقبال نے روشنی ڈالی کہ "یہ اضافہ وزیر اعظم عمران کی کاروباری برادری سے معیشت میں بہتری کے اثرات کو اپنے ملازمین تک پہنچانے کی درخواست کے مطابق کیا ہے”۔
وزیر اعظم نے اتوار کے روز عوام سے براہ راست ٹیلی فون کالز پر گفتگو کی تھی اورت اعتراف کیا تھا کہ تنخواہ دار طبقہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے تاجر برادری سے مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے کارکنوں کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے معیشت میں بہتری کے ثمرات نچلے طبقے تک پہنچانے کے لیے تاجروں اور بزنس کمیونٹی سے تنخواہیں بڑھانے کی درخواست کی تھی ۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان نے بتایا تھا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو 980 ارب کا فائدہ ہوا ہے، اس لیے میں پھر اپیل کرتا ہوں ان تمام بڑے کاروباری طبقے سے کہ وہ اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کے اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ ” میری درخواست پر جواب دیتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے پر میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کو مبارکباد دیتا ہوں۔”
I appreciate President & CEO of Ary Digital Network Salman Iqbal for responding to my call & raising salaries of employees. I am appealing to other companies who have made record profits during the past year to also raise salaries of their employees. pic.twitter.com/ss9tGjFWxA
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 28, 2022
وزیراعظم نے مزید لکھا ہے کہ ” میں دوسری کمپنیز سے بھی اپیل کرتا ہوں جنہوں نے گذشتہ برس کے دوران ریکارڈ منافع کمایا ہے وہ بھی اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔”
سینیٹر فیصل جاوید نے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کے اقدام کو سراہتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا ہے کہ "امید ہے کہ دوسرے ادارے پر ان کے عمل سے ترغیب لیں گے۔”
Well done @Salman_ARY for this great gesture. As Pak stock market making highest profit in 10 yrs,supported by all time high corporate profitability of 930 billion in 2021. PM ImranKhan had asked Corp sector to increase salaries of thr employees. Hope others will also follow this pic.twitter.com/KJhifmsCYC
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 28, 2022
ملازمین کی سیلیری میں اضافے پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اے آر وائی کی انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔
Well done @Salman_ARY for increasing salaries of ARY employees substantially. Big business houses have made exceptional profits in the last couple of years. Hope others will also follow and share the increased profitability with their workers by increasing their salaries
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 28, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اے آر وائی کے اقدام کو سراہتے ہوئے دیگر اداروں سے بھی ذمہ داری نبھانے کی درخواست کی ہے۔
شکریہ سلمان اقبالARY کی طرح باقی میڈیا بھی ذمہ داری کا احساس کریں اور منافع کے ثمرات لوگوں تک پہنچائیں ہمارا تنخواہ دار طبقہ مہنگائ سے متاثر ہوا ہے اور ایسے اقدامات اس طبقے کو مہنگائ سے نبٹنے میں معاون ہوں گے،صحت کارڈ کے ذریعے حکومت نےمیڈیکل اخراجات کا خرچ پہلے ہی اپنے ذمہ لیا ہے pic.twitter.com/egwg9OTiwV
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 28, 2022
اے آر وائی نیوز نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کے اقدام کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ملک کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورک ، جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان ، ایکسپریس نیوز کے مالک سلطان لکھانی اور دیگر بڑے کارپوریٹ سیکٹر کے مالکان کو سلمان اقبال سے انسپیریشن (ترغیب) لینے کی درخواست کی ہے تاکہ مالی مشکلات میں گھرے ہوئے ملازمین کو ریلیف حاصل ہو سکے۔