بھارت کا سرکاری سطح پر کرپٹو کرنسی لانے کا اعلان

بھارت کا مرکزی بینک خبردار کر چکا ہے کہ کرپٹو کرنسیاں ''مائیکرو اکنامک اور مالیاتی استحکام‘‘ کو نقصان دے سکتی ہیں

بھارت کئی سالوں  سے ڈیجیٹکل کرنسی کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے، کبھی ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی کی کوشش کی جاتی ہے تو کبھی اس کو غیر قانونی قراردیا جاتا رہا ہے تاہم اب ہندوستان نے ڈیجیٹکل کرنسی کے حواللے سے اپنے پر ڈگمگاتے مؤقف  پر فیصلہ کرلیا ہے ۔ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ملک کے مرکزی بینک کے ذریعے اپنی کرپٹو کرنسی لانے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا (بھارتی پارلیمنٹ ) میں آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کیا۔ بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران بھارت کا مرکزی بینک ” ریزرو بینک آف انڈیا اپنی باضابطہ کرپٹو کرنسی لانچ کرے گا یہ کرپٹو کرنسی بلاک چین اور دیگر ٹیکنالوجی کی مدد سے لائی جائے گی (بلاک چین سے مراد وہ ٹیکنالوجی ہے جو اصل میں بٹ کوائن کے ساتھ بنائی گئی تھی )جس کے باعث ملک کی معیشت کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے

کرپٹو کرنسی کیس پر حکومت وقار ذکا کو کیوں ہراساں کررہی ہے؟

اربوں روپے کا فراڈ، ایف آئی اے کا کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو نوٹس

وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت کے  مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ ڈیجیٹل کرنسی ایک زیادہ موثر اور سستے کرنسی مینجمنٹ سسٹم کا باعث بنے گی۔کسی بھی قسم کے ورچوئل ڈیجیٹل ایسیٹ سے ہونے والی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں اشیا کی خرید و فروخت کے لیے ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال کیا جاتا ہے، اس کرنسی کو کرپٹو کرنسی کہتے ہیں۔ کرپٹو کرنسی کی کئی اقسام ہیں ، جن میں سے بٹ کوائن سب سے اہم ہے۔پاکستان کی طرح بھارت میں بھی کرپٹو کرنسی (ڈیجیٹل کرنسی ) کو لیکر متضاد خبریں موجود تھی بھارت کا مرکزی بینک بار بار خبردار کر چکا ہے کہ کرپٹو کرنسیاں ”مائیکرو اکنامک اور مالیاتی استحکام‘‘ کے حوالے سے شدید خدشات پیدا کر سکتی ہیں۔

تاہم اب وزیرخزانہ نے مالیاتی اداروں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کے تحت   ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی کرنے کا نا صرف فیصلہ کیا  بلکہ سرکاری سطح پر کرپٹو کرنسی لانے کابھی اعلان کیا۔

متعلقہ تحاریر