لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چاروں شانے چت کردیا
قلندرز نے یونائیٹڈ کو ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 کے اہم میچ میں جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن سیون کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹٹد نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور بنائے اور اس طرح ایک جیت ہوا میچ لاہور قلندرز کو پلیٹ میں سجا کر پیش کردیا۔
ایک موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو 42 گیندوں پر 52 رنز درکار تھے اور اس کی صرف 2 وکٹیں گریں تھی تاہم شاہین شاہ آفریدی اور دیگر باؤلر کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ایک نا چلی اور ٹیم مقررہ اوورز میں اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیے
انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی کپتان قاسم اکرم نے تاریخ رقم کردی
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کی دو وکٹیں محض 37 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئیں۔ اس موقع پر کولن منرو اور شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 137 رنز پر پہنچا دیا ۔ اس موقع پر شاداب خان 32 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اور ہدف کو آنے والے بلے بازوں کے لیے آسان بنا دیا ، تاہم نئے آنے والے کھلاڑیوں نے کپتان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور 42 گیندوں پر 52 رنز کا آسان ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہ گئے۔ اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا پائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی ، زمان خان اور راشد خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
لاہور قلندرز کی اننگز
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے 12 میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 175رنز کا ہدف دیا ہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے کیا ۔ دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور 83 رنز پر پہنچا دیا ۔ اس موقع پر عبداللہ شفیق 24 گیندوں پر 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد مزید چار کھلاڑی 15 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے۔
لاہور قلندرز کی چھٹی وکٹ 149 رنز پر گری جب ڈیوڈ ویز آؤٹ ہوئے ۔ انہوں نے 14 گیندوں پر 20 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز کی 7ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیری بروک تھے انہوں نے 26 گیندوں کا سامنا کیا اور 37 رنز اسکور بنائے۔
172 کے مجموعی اسکور پر لاہور قلندرز کی 8ویں وکٹ گری جب کپتان شاہین شاہ آفریدی آؤٹ ہوئے۔ 9ویں وکٹ بھی 172 کے اسکور پر گری۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلر شاداب خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کےدوسرے کامیاب باؤلر وقاص مقصود رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 35 رنز دےکر 4 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔









