انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی کپتان قاسم اکرم نے تاریخ رقم کردی

قاسم اکرم انڈر19 ورلڈکپ کے میچ میں سنچری بنانے کے ساتھ 5وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے، پاکستان نے سری لنکا کو باآسانی ہراکر 5ویں پوزیشن حاصل کرلی

ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوران پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے تاریخ رقم کردی۔

 کپتان قاسم اکرم انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں سنچری بنانے کے ساتھ 5وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے، پاکستان نے سری لنکا کو باآسانی ہراکر 5ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

شاہدآفریدی نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ بنادیا

کراچی کنگز کاغذی شیر ثابت ہوئی، 9 رنز سے چوتھے میچ میں بھی شکست

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 365رنز بنائے، حسیب اللہ خان نے 136 اور کپتان قاسم اکرم نے 135رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ پر 229رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

قاسم اکرم 63 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے پاکستان کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ۔

366 رنز کےمشکل  ہدف کے تعاقب میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار  کی مانند ڈھے گئی اور پوری ٹیم صرف 127 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستانی کپتان قاسم اکرم نے شاندار بلےبازی کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور37رنز کے عوض  5آئی لینڈرز کا شکار کیا۔یوں قاسم اکرم انڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ میں سنچری اور 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

یاد  رہے کہ ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پلے آف میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 238رنز سے  شکست دےکر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ تحاریر