برطانوی سفیر کورونا کے خلاف پاکستان کی کوششوں کے معترف

کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے دنیا کو کووڈ 19 کے خلاف لڑنے کے لیے پاکستانی اقدامات کی تقلید کرنی چاہیے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ایک مرتبہ پھر کورونا وبا کے دوران پاکستانی حکومت اور وزارت صحت کے ماتحت ادارے این سی او سی کے کردار کو سراہا ہے۔

کرسچن ٹرنر نے وفاقی وزیر اسد عمر ، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور این سی او سی کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ "پاکستان نے جس طرح کورونا وبا کو روکنے کے لئے اقدامات کیے وہ ساری دنیا کے لیے قابل تقلید ہیں۔”

ان خیالات کا اظہار برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیے

خاتون نے مرتے ہوئے شوہر کو بچانے کیلیے اپنا جگر دے دیا

سندھ میں کرونا ویکسینیشن کی گھر گھر مہم کا آغاز

گذشتہ روز کرسچن ٹرنر نے ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی تھی جس میں صحت کے حوالے سے ہونے والی ڈویلپمنٹ اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے تناظر میں ڈاکٹر بسمین کا کہنا تھا کہ ” زبردست! صحت کے شعبے کو پوری دنیا میں خاص طور پر تحقیق اور ترقی میں باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔”

ٹوئٹر صارف سٹیو رانا نے کہا ہے کہ "مریض کی  صحت کے لیے تعاون اور ٹیم ورک کی بہت زیادہ ضرورت ہے، صحت کے شعبے سے منسلک ورکرز کے لیے صحت کے شعبے کو سینٹرل لائز کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیم ورک اور تعاون خاص طور پر صحت کے کارکنوں کی کئی سطحوں کے ساتھ وکندریقرت صحت کے نظام میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ضروری ہے۔ … ٹیمیں متنوع کمیونٹیز کے لیے صحت کو فروغ دینے اور ہمارے درمیان بیماریوں سے بچاؤ کے طرز عمل کو فروغ دینے کے لیے بھی مل کر کام کر سکتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر