معروف کامیڈین علی گل پیر کا ویلنٹائن ڈے پر شادی کا فیصلہ
علی گل پیر نے گذشتہ ماہ 13 جنوری کو عظیمہ ناخودہ نامی لڑکی سے منگنی کی تھی۔
پاکستان معروف کامیڈین علی گل پیر جنہوں نے گذشتہ ماہ منگنی کی تھی اب سب کو حیران کرتے ہوئے 14 فروری یعنی ویلنٹائن ڈے پر شادی کے بندھن میں بندھے جارہے ہیں۔
علی گل پیر نے گذشتہ ماہ 13 جنوری کو عظیمہ ناخودہ نامی لڑکی سے منگنی کی تھی۔ اب اپنے مداحوں سے اپنی شادی کی خبر شیئر کرتے ہوئے علی گل پیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی شادی کا دعوت نامہ پوسٹ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
زارا نور اور اسد صدیقی کے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے پیغام کی دھوم
اداکارہ ریما خان اداکار احسن خان کی صلاحیتوں کی معترف
علی گل پیر پاکستان کے اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ریپر ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اداکار اسٹینڈ اپ کامیڈی سے کیا تھا بعض ازاں نے انہوں نے گلوکاری بھی شروع کردی تھی۔
— Ali Gul Pir (@Aligulpir) February 12, 2022
علی گل پیر نے اپنا گانا "وڈیرے کا بیٹا” جون 2012 میں یوٹیوب پر ریلیز کیا تھا جسے ایک ہفتے کے اندر اندر 5 لاکھ مداحوں نے دیکھ لیا تھا۔
اسٹینڈ اپ کامیڈین علی گل پیر مارچ 2013 میں بہترین "نئے آنے والے میوزک” ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے تھے۔
علی گل پیر وائرل اور ٹرینڈنگ ویڈیوز بنانے کی وجہ سے اپنے مداحوں میں بہت زیادہ مشہور ہیں۔
گلوکار علی گل پیر نے حال ہی میں اسٹیج ڈانسر دیدار پر فلمائے گانے کو ری پروڈیوس کیا تھا جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔
گذشتہ دنوں علی گل پیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "وہ وہیں پہنیں گے جو وہ پہننا چاہتے ہیں اور کوئی بھی شخص ان کی مردانگی پر سوال نہیں اٹھا سکتا، اور نہ انہیں تخلیقی صلاحیتوں کا سبق دے سکتا ہے۔”
علی گل پیر کا مزید کہنا تھا کہ "مجھ سے نفرت نہ کریں کیونکہ اس طرح میں خود کو غیرمحفوظ محسوس کرتا ہوں۔”









