وزیر خزانہ شوکت ترین کی مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک پاشی
وزیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد مہنگائی کے مارے عوام کے زخمو ں پر نمک پاشی کرڈالی۔
وزیرخزانہ شوکت ترین کہتے ہیں تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومت نے 840 ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا ، پاکستان کی کسی سیاسی حکومت نے عوام کو ایسا ریلیف نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا ، پٹرول 12روپے لیٹر مہنگا
مہنگا پٹرول ناقابل برداشت ،تانگے چلائے جائیں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد
وزیرخزانہ شوکت ترین نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ نومبر 2020 سے پیٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتوں میں 166 فیصد اضافے کے بعد حکومت صرف عام لوگوں کومہنگائی سے بچانے کے لیے سیلز ٹیکس اور لیوی کی مد میں نقصان برداشت کررہی ہے۔ صرف مالی سال 22 20میں حکومت کو ہر ماہ اوسطاً 70 ارب روپے اور پورے سال 840 ارب روپے کا مجموعی نقصان ہوا ہے۔
Following the 166% increase in international petroleum prices since November 2020, the Govt is continuously losing its revenue from Sales tax & levy, just to protect common people from higher prices. In FY22 alone, Govt on an average lost Rs70bn /month & Rs: 840bn for full year.
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) February 17, 2022
وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید لکھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی حکومت نے ایک سال میں اس ریلیف کا ایک تہائی حصہ بھی نہیں دیا ۔انہوں نے لکھا کہ اس وقت بھی وزیر اعظم میرے ساتھ آپشنز کی تلاش میں ہیں کہ تنخواہوں میں حالیہ اضافے کے باوجودعوام کو قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے کیسے بچایا جائے اور اور احساس راشن کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے۔
Not in the history of Pakistan any political Govt has provided even 1/3rd of this relief in single year. Even now Prime Minister is keenly exploring the options with me, as how to offset the higher prices despite recent increase in salaries, and relief through Ehsaas Raashan.
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) February 17, 2022