دادو کی تحصیل جوہی میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، ایک دن میں 5 بچے جاں بحق

ڈی ایچ او دادو کا کہنا ہے بچوں کی ہلاکت کی اطلاع کے فوری بعد ڈاکٹروں کی ٹیم علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔

دادو کی تحصیل جوہی کے نواحی علاقے منچھر جھیل کے زیرو پوائنٹ پر واقع گاؤں خان محمد ملاح میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ، ایک ہی روز میں پانچ بچے جاں بحق ہو گئے ، ہفتے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ولی داد، مولا داد، ہمت علی، کنول، بیگماں، محمد علی، حسن، حیسن، وسیم، مریم ملاح شامل ہیں،  جن کی عمریں 2 سے دس سال کے درمیان تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

بل گیٹس انسداد پولیو کیلیے نتیجہ خیز بات چیت پر وزیراعظم کے شکرگزار

رواں سال میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں 5873 نشتیں خالی رہ گئیں، رپورٹ

تیزی سے اموات اور علاج کی سہولیات نہ ملنے پر علاقہ مکین ماہیگروں نے حکومتی عدم توجہی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

احتجاجی ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے منچھر جھیل پر کوئی صحت کی سہولت نہیں دی گئی جس کے باعث علاقے میں خسرہ کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی بے حسی اور خاموشی پر احتجاج کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ ہم دو وقت کی روٹی کھانے کیلئے پریشان ہیں ایسے حالات میں بچوں کا علاج کیسے کرائیں۔

دوسری طرف ڈی ایچ او دادو ڈاکٹر عبدالحمید شیخ نے رابطہ کرنے پر بتایہ کے پانچ بچوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد ماہر امراض خسرہ  ڈاکٹر جنید ڈاکٹر جاوید علی، ڈاکٹر عزیز چانڈیو پر مشتمل ٹیم روانہ کردی گئی ہے.

متعلقہ تحاریر