محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کو ٹیکسز کی مد میں 7423 ملین روپے موصول
مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا کاروباری حضرات ایک آسان طریقہ کار کے ذریعے ویب سائٹ پر اپنا کاروبار رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔ محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ www.excise.gos.pk ہے۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے موٹر وہیکل ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔ یہ تفصیلات رواں مالی سال جولائی 2021 سے جنوری 2022 تک کی ہیں۔
نیوز 360 کو موصول ہونے والی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جاری تفصیلات کے مطابق موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں کراچی سے 6336.949 ملین روپے اور حیدرآباد سے 258.550 ملین روپے وصول ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف کا حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی فروخت کا مطالبہ
شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل معیشت کے لیے اچھی خبر
دستاویز کے مطابق سکھر سے 116.915 ملین روپے جبکہ شہید بےنظیر آباد سے 49.907 ملین روپے وصول کئے گئے۔
اعدادوشمار کے مطابق موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں لاڑکانہ سے 62.085 ملین روپے اور میرپور خاص سے 36.492 ملین روپے وصول کئے گئے۔
نیوز 360 کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق پروفیشنل ٹیکس کی مد میں کراچی سے 471.248 ملین روپے اور حیدرآباد سے 18.502 ملین روپے وصول کئے گئے۔
اسی مد میں سکھر سے 12.635 ملین روپے جبکہ شہید بےنظیر آباد سے 11.093 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
پروفیشنل ٹیکس کی مد میں لاڑکانہ سے 12.596 ملین روپے اور میرپور خاص سے 36.492 ملین روپے وصول کئے گئے۔
صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے ٹیکسز کی تفصیلات محکمہ ایکسائز سندھ کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا کاروباری حضرات ایک آسان طریقہ کار کے ذریعے ویب سائٹ پر اپنا کاروبار رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔ محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ www.excise.gos.pk ہے۔
مکیش کمار چاؤلہ کا مزید کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکس جمع کروانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان آن لائن ٹیکس جمع کروانے کی سہولت سے فائدہ اُٹھائیں۔









