ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئرکا ایوارڈ :حسن علی کوشاداب خان کی مبارکباد
تم اس ایوارڈ کے مستحق ہو ایسے ہی عمدہ کارکردگی دکھاتے رہو اور پاکستان کا نام روشن کرتے رہو

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کے فرائض انجام دینے والے شاداب خان نے فاسٹ باؤلر حسن علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاداب خان نے حسن علی کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنا ایوارڈ لئے ہوئے ہیں ، ساتھ ہی کیپشن میں انھوں نے لکھا ہے کہ تم اس (پی سی بی ایوارڈ ) ایوارڈ کے مستحق ہو ایسے ہی عمدہ کارکردگی دکھاتے رہو اور پاکستان کا نام روشن کرتے رہو۔
یہ بھی پڑھیے
محمد عامر نے اداس شاداب خان کو ہنسنے پر مجبور کردیا
پاکستان کو ننھا شاداب خان مل گیا
Congratulations @RealHa55an on winning the #PCBAwards, Test player of the year. You deserve this and more. Keep shining and making Pakistan proud. #PakistanZindabad pic.twitter.com/TpLeZ2HYMj
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) February 22, 2022
واضح رہے کہ حسن علی اور شاداب خان کی دوستی معروف ہے اور یہ دونوں اکثر ہی اپنے مفرف انداز کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں جبکہ فاسٹ بالر حسن علی تو صارفین کی توجہ حاصل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ایسا ہی ایک موقع جمعرات کی شب اس وقت آیا جب پی ایس ایل 7 کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ پشاور زلمی کے آل راؤنڈر اور اپنے شوہر بین کٹنگ کا انٹرویو کر رہی تھی کہ اچانک حسن علی نے انٹری دی اور گلہ کیا کہ آپ ہمیشہ اپنے ہی شوہر کا انٹرویو کیوں کرتی ہیں؟ فاسٹ بولر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔









