پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگ بن گئی، مائیکل وان

پی ایس ایل میں اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہیں اور کرکٹ کے اس بڑے ایونٹ میں کرکٹ کا معیار بھی شاندار ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل انڈین پریمیئر لیگ سے کسی صورت بھی کم نہیں ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطوں  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کُھل کر تعریف  کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہیں اور کرکٹ کے اس بڑے ایونٹ میں کرکٹ کا معیار بھی شاندار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مائیکل وان نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بہترین لیگ قرار دیدیا

مائیکل وان بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح نکلے

انھوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ، انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل سے کسی بھی  صورت کم نہیں  یہ دنیا کا دوسرا بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے ، پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے اور اس میں موجود کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔  پاکستان سپر لیگ کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری میں مائیکل وان نے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مقابلے کو کرکٹ کی مقبول ترین ایشز سیریز سے بھی زیادہ بڑا میچ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مقابلہ دنیا بھر کے کروڑوں افراد دیکھتے ہیں۔

مائیکل وان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جب بھی مدمقابل ہوں تو شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہوتا ہے اور یہ میچ صرف دو ممالک کے لوگ نہیں بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں افراد دیکھتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر