سینیٹرز نے تعلیمی اداروں میں طلباء کے ڈرگ ٹیسٹ کی سفارش کردی

سینیٹرز نے منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں طلباء کے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کی سفارش کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ محسن عزیز نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات نے تباہی مچائی ہوئی ہے، تعلیمی اداروں میں سینتھیٹک ڈرگ کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ چکاہے۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں فوری ڈرگ ٹیسٹ کئے جاہیں تاکہ تباہی کے دہانے پر جانے والے بچوں کو بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے معلم نے طالب علم کا تحقیقی مقالہ چرا لیا

خاص سوچ کے تحت اعلیٰ تعلیمی نظام کو چلانے سے نقصان ہوا، ڈاکٹر طارق بنوری

چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ سے اتفاق کرتے ہوئے دیگر سینیٹرز نے منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں طلباء کے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کی سفارش کی ہے۔

سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کے ممبران نے تعلیمی انسٹی ٹیوشن میں طلباء میں منشیات کے استعمال میں اضافے سے متعلق رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔

کمیٹی ممبران نے طلباء کے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کی سفارش کی ، تاہم جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں قانون سازی کے بغیر ڈرگ ٹیسٹ نہیں ہو سکتے۔

بعدازاں چیئرمین کمیٹی برائے داخلہ نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات مہم چلانے کی ہدایت جاری کر دیں۔

اجلاس کے دوران پولیس افسران نے سینیٹ کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف تعلیمی اداروں کے گردونواح سے 175 منشیات سپلائی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ، جن کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کی گئی۔

متعلقہ تحاریر