لوگوں کی باتوں کی فکر نہ کریں محنت سے کامیابی ملتی ہے، مسٹر پاکستان

صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی گجر فیملی سے تعلق رکھنے والے اور درجنوں بھینسوں کے مالک عطا اللہ گجر مسٹر پاکستان 2022 بن گیا۔

مسٹر پاکستان ورلڈ 2022 عطا اللہ گجر نے نیوز 360 سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یہ سفر انتہائی مشکل تھا انہوں دو سال قبل وولڈ ٹائٹل کیلئے محنت کا آغاز کیا دو سال تک مسترد ہوتا رہا اور تیسرے سال پاکستان وولڈ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگا پٹرول ناقابل برداشت ،تانگے چلائے جائیں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد

کمالیہ گٹر کے پانی میں ڈوب گیا، شہریوں کا انوکھا اور خاموش احتجاج

ایک سوال کے جواب میں مسٹر پاکستان وولڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے بڑے بزرگ دودھ دھونے اور مویشیوں کو پالنے کا کام کرتے رہے ہیں ، مگر میری والدہ اور بہن میرا بہت خیال کرتی تھی وہ ہمیشہ مجھے اچھے اچھے فیشن ایبل کپڑے پہنایا کرتی تھی۔

عطا اللہ گجر کا کہنا تھا کہ اصل میں بیوٹی ٹائٹل حاصل کرنا میری بہن کا خواب تھا مگر فیملی کی طرف سے انکو اجازت نہ مل سکی تو میں نے اپنی بہن کے خواب کو پورا کرنے کیلئے اس مقابلے میں حصہ لیا۔

شروع شروع میں مجھے بھی بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ گجروں کا بچہ فیشن کریں گا۔ خاندان کی طرف سے بھی بہت باتیں کی گئی مگر گھر کی سپورٹ کی وجہ سے میں نے اپنا اور بہن کا خواب پورا کیا

ان کا کہنا تھا کہ اب وہی لوگ فخر کرتے ہیں مجھے اور میرے والدین کو بھی اس ٹائٹل کے بعد خوشی ہوتی ہے۔

مستقبل کی پلان کے حوالے سے سوال کے جواب میں عطاء اللہ گجر نے کہا کہ وہ مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں مسٹر وولڈ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے خواہاں ہیں۔

اپنے پیغام میں مسٹر پاکستان نے کہا کہ لوگوں کی باتوں کی فکر نہ کریں اپنی محنت جاری رکھیں ان شاء للہ کامیاب ہونگے۔

متعلقہ تحاریر