کراچی میں منی بس کے کنڈیکٹر کا خاتون مسافر پر تشدد

واقعہ مومن آباد میں پیش آیا،خاتون پر تشدد کی وڈیو سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلی،وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کا شدید غم و غصے کا اظہار،پولیس کو ملزم کی تلاش

کراچی میں منی بس کے کنڈیکٹر کی جانب سے خاتون مسافر پر تشدد کا  واقعہ پیش آیا ہے۔خاتون پر تشدد کے مناظرسی سی ٹی وی  کیمرے میں  محفوظ ہوگئے۔ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سینئرصحافی نعمت خان نے بس میں  خاتون پر تشدد کی وڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے سندھ  پولیس سے واقعے میں ملوث بس کنڈیکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیرآباد، چوہدری کے نوعمر بیٹے کا دو کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد

کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، 80 لاکھ کی چوری شدہ پتی برآمد


نعمت خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  کراچی میں منی بس میں خاتون پر تشدد کا واقعہ  مومن آباد(اورنگی ٹآؤن) میں پیش آیا ہے۔ واقعے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔انہوں  نے مزید لکھا کہ سندھ پولیس کو ملزم کو شناخت کرکے اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

ٹوئٹر صارفین نے وڈیو پر شدید غم و غصےکااظہارکرتے ہوئے سندھ پولیس سے واقعے میں ملوث ملزم کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔صارفین نے بس میں موجود مسافروں کو بھی تنقید کانشانہ بنایا جو سب کچھ دیکھتے رہے لیکن کنڈیکٹر کا ہاتھ نہیں روکا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے تاحال پولیس سے رابطہ نہیں کیا تاہم پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر