گورنر اسٹیٹ بینک کا بینکنگ سیکٹر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
ڈاکٹر باقر رضا کا کہنا ہے خواتین کیلئے آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کروایا، عام موبائل کے ذریعے آسان موبائل اکاؤنٹ متعارف کروایا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر کا کہنا ہے وفاقی حکومت بینکنگ سیکٹر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے جارہی ہے ، بینکنگ کے نظام کو ڈیجیٹل کرنے کے لیے جلد پانچ ڈیجیٹل بینکوں کو لائسنس جاری کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کراچی میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ راست ڈیجیٹل بینکنگ اسٹیٹ بینک کا بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر میں مسابقت بڑھانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کے بیرونی قرضے 130.6 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
پاکستانی عدالتوں میں 3 کھرب کی ٹیکس وصولی کے مقدمات زیر التوا
ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا تھا کہ بینکنگ سیکٹر میں ٹیکنالوجی لانا چاہتے ہیں، ڈیجیٹل بینکنگ کے بعد لوگوں کو بینک جانا نہیں پڑے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ راست کے ذریعے صارفین موبائل فونز پر سہولیات حاصل کر سکتے ہیں، فون کے ذریعے بھی اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے۔
خواتین کو سہولت دینے کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کروایا، عام موبائل کے ذریعے آسان موبائل اکاؤنٹ متعارف کروایا۔
رضا باقر کا کہنا تھا کہ 30 مارچ تک ڈیجیٹل بینکوں کیلئے درخواستیں موصول کر رہے ہیں، 5 ڈیجیٹل بینکوں کو جلد لائسنس جاری کریں گے، چاہتے ہیں کہ صارفین کیلئے مسابقت بڑھ جائے۔