آسٹریلوی صحافی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
ہمیں اعزازی ڈگریاں نہیں ملی ہیں، لیکن ہمارے معزز میزبانوں کے خلوص تحفے ضرورملے ہیں

24 سال بعد پاکستان کے دورے پر آنےوالی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آنیوالے آسٹریلوی صحافیوں نے پاکستانی میڈیا اور پریس کی جانب سے سووینئر کے اعزاز دینے پر شاندار مہمان نوازی کےلئے شکریہ ادا کیا ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی صحافیوں نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستانی میڈیا اور پریس کی جانب سے سووینئر وصول کیے ، آسٹریلوی صحافیوں کو روایتی چادریں اور چترالی ٹوپی تحفے میں دیں۔
یہ بھی پڑھیے
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دو لیجنڈز ایک ہی دن چل بسے
دہائیوں بعد آسٹریلوی ٹیم کی آمد، پی سی بی نے میچ کے ٹکٹ سستے کردیئے
دی آسٹریلین سے تعلق رکھنے والے پیٹر لیلر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردیگر آسٹریلین صحافیوں کےساتھ ایک تصویر شیئر کی ، تصویر کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ ہمیں پاکستانی کرکٹ میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں نہیں ملی ہیں، لیکن ہمارے معزز میزبانوں کی جانب سے پرخلوص تحفے ضرورملے ہیں۔
No, we have not received honorary doctorates in Pakistani cricket, but we have received gifts from our gracious hosts. pic.twitter.com/q5tmLIMRIG
— Peter Lalor (@plalor) March 6, 2022
دوسری جانب آسٹریلیاکی اسپورٹس جرنلسٹ میلنڈا فیرل نے بھی مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پاکستانی مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان میں ہر شخص مجھ سے دل دل پاکستان کا گانا سننے کی خواہش کرتا ہے اور ہر مرتبہ میں اس کو صحیح طریقے سے نہیں سنا پاتی اور یہ سب پاکستانی صحافی زینب عباس کی غلطی ہے۔
I feel I owe a deep apology to the ears of everyone in this country because people keep asking me to sing Dil Dil Pakistan and I absolutely butcher it every time! 😳This is all @ZAbbasOfficial‘s fault! 😂 #PAKvAUS
— Melinda Farrell (@melindafarrell) March 2, 2022
دریں اثنا، انھوں نے "خوبصورت تحائف اور شاندار مہمان نوازی” کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "ہم پاکستانی پریس کی طرف سے ہمارے ساتھ دکھائی جانے والی مہربانی اور دوستی کی واقعی تعریف کرتے ہیں۔









