معروف ایکٹر ہمایوں سعید کا وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
اداکار نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام شیئر کرتے ہوئے عمران خان کے اقتدار کے دوام کے لیے دعا کی ہے۔
پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف ایکٹر ہمایوں سعید نے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اقتدار کے دوام کی دعا دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اداکار ہمایوں سعید نے لکھا ہے کہ "میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا اس وقت سے مداح ہوں جب وہ ایک اسپورٹس مین تھے اور میں اب بھی ان کی قیادت کا مداح ہوں۔”
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ مریم نفیس اور امان احمد نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
تعلیم کامیابی کی کنجی ہے اور ہمیشہ رہے گی، نادیہ حسین کا ناقدین کو جواب
ہمایوں سعید نے وزیراعظم عمران خان کی جوانی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ "میری خواہش اور دعا ہے کہ وہ اپنی مدت پوری کریں۔ اللہ سلامت رکھے۔” امر بالمعروف
Have been a fan of @ImranKhanPTI since he was a sportsman and still an admirer of his leadership. I wish and pray that he completes his tenure. May Allah bless him #AmarBilMaroof @FaisalJavedKhan @fawadchaudhry pic.twitter.com/NIhqqDtg0k
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) March 26, 2022
اداکار نے پیغام شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر فیصل جاوید اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک بڑے جلسے شام چار بجے خطاب کریں گے۔
آج کے جلسے کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ "آج جو جلسہ ہونے جارہا ہے یہ ایک جنگ ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے، جلسے میں پہنچنے والے کارکنان اپنے اپنے گھروں سے جلدی نکلیں ، آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں، جدھر جدھر جس جس نے پلان کیا ہوا ہے وہ وقت سے پہلے نکلے ، سڑکوں پر رش ہو گا اس لیے وقت سے پہلے نکلیں ، سڑکوں پر رش کے باعث خوف ہے کہ آپ وقت پر نہ پہنچ پائیں،









