پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین3 کا کامیاب تجربہ

تجربےکا مقصد ویپن سسٹم کے تکنیکی ڈیزائن اورپیرامیٹرز کی اہلیت کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تجربےکا مقصد ویپن سسٹم کے تکنیکی ڈیزائن اورپیرامیٹرز کی اہلیت کا جائزہ لینا تھا۔

یہ بھی دیکھیے

پاکستان کا نئے میزائل شاہین 1-اے کا تجربہ کامیاب

پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کے جدید ورژن کا کامیاب تجربہ

صدر ،وزیراعظم،چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے 21دسمبر 2021 کوبابر کروز میزائل ون بی  کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد میزائل کی رینج میں کیے گئے اضافے کو جانچنا تھا۔

متعلقہ تحاریر