سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین 46 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
لیگ اسپنر محمد حسین نے 1996 سے 1998 کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچز کھیلے۔
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں افسردگی کی فضا، سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین 46 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بالر محمد حسین 46 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔
یہ بھی پڑھیے
اولمپیئن طلحہٰ طالب کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا،4سال کی پابندی کا خدشہ
آئی سی سی میٹنگ: چارملکی ٹورنامنٹ سے متعلق خوش آئند گفتگو ہوئی، رمیز راجہ
لاہور کے علاقے اسلامیہ پارک کے رہائشی 46 سالہ لیگ اسپنر محمد حسین نے 1996 سے 1998 کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچز کھیلے۔
وہ بائیں ہاتھ کے بلے باز اور بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس اسپن باؤلر تھے۔ انہوں نے 1994 اور 2009 کے درمیان پاکستان میں متعدد ٹیموں کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف اور سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر میاں محمد اسلم نے محمد حسین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے 8 اکتوبر 2020 کو انکی سالگرہ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مبارکباد دی تھی۔
Happy birthday Mohammad Hussain!
The all-rounder played two Tests and 14 ODIs for Pakistan. He scored 172 runs and 16 wickets in international cricket. pic.twitter.com/yxaGM7biex
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2020









