بلاول بھٹو کرونا کا شکار گھر سے کام کریں گے

بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ کی منگنی میں شرکت کریں گے یا نہیں؟

گزشتہ شب سے جو خبریں گردش کررہی تھیں جمعرات کے روز اُن کی تصدیق خود چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کر دی ہے۔ اُنہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ اُن کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع کے ساتھ اُنہوں نے کہا کہ اُنھیں ہلکی نوعیت کی علامات ہیں البتہ وہ خود اپنے آپ کو علیحدگی میں رکھ رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اِس دوران گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

آخربلاول بھٹو نے سب کو پیغام دیا کہ وہ ماسک ضرور پہنیں اور اپنا خیال رکھیں۔

اِس سے قبل بلاول بھٹو کے سیاسی مشیر جمیل سومرو کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جمیل سومرو کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہی بلاول نے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا جس پر اُن کی رپورٹ بھی مثبت آگئی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک طرف حکومت اور ماہرین صحت ایس او پیز پر علمدرآمد کرنے پر زور دے رہے تھے۔ تو دوسری جانب بلاول بھٹو گلگت، چترال اور پی ڈی ایم کے جلسے میں ہجوم کے سامنے خطاب کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

جلسے کرنے والی جماعتوں کے رہنما کرونا سے خوف زدہ

بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور کی منگنی 27 تاریخ کو ہے۔ یہ شرط رکھی گئی تھی کہ تقریب میں آنے والے مہمان کو کرونا نیگیٹو آنے کے بعد ہی رسم میں میں شریک ہونے دیا جائے گا۔ اب بلاول بھٹو اپنی بہن کی منگنی میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلز پارٹی اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ سے دور کیوں رہنا چاہتی ہے؟

متعلقہ تحاریر