شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ
نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے مداحوں کو اُن سے آٹو گراف لینے کیلئے قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے
پاکستان کے اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ کے سبب ان کی شہرت میں عالمی سطح پردن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، اپنی پہلی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈیبیو کرنے کےبعد مداحوں کی شاہین آفریدی سے آٹو گراف لینے کیلئے لمبی قطار لگ گئی۔
22 سالہ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے مداحوں کی تعداد ان کی شاندار باؤلنگ کے باعث دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں ، شاہین آفریدی نے گذشتہ روز انگلینڈ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں مڈل سیکس ہوم ڈیبیو کیا اور اسٹار بلے باز لبوشانے کو پویلین بھیج کر اپنی پہلی کاؤنٹی چیمپئن شپ وکٹ حاصل کی۔
Shaheen Afridi’s FIRST County Championship wicket…and it’s Marnus Labuschagne.pic.twitter.com/y9xP3RTFI0
— Aatif Nawaz (@AatifNawaz) April 21, 2022
یہ بھی پڑھیے
انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کا حصہ بننے پر فخر ہے، شاہین آفریدی
آئی سی سی رینکنگ: شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کے ٹاپ ٹین میں شامل
برطانیہ میں مقیم اسپورٹس جرنلسٹ احتشام الحق کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے مداحوں کو اُن سے آٹو گراف لینے کیلئے قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
🦅 and his English fans at Lord’s today. @iShaheenAfridi @Middlesex_CCC pic.twitter.com/jxMhCSMYhz
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) April 28, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کاؤنٹی کرکٹ سے متعلق اپنی دلی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے اور میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں 10 وکٹیں لینا انھوں نے مزید کہا تھا کہ ملک کے لیے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلنے کے جذبات ناقابل بیان ہوتے ہیں۔
🏏 | SHAHEEN TRAINS AT LORD’S
After arriving in London on Sunday, @iShaheenAfridi has had his first training session at the @HomeOfCricket!Looks like the guy can bowl 🤩
WATCH HERE ⬇️ | #OneMiddlesex pic.twitter.com/xQfT83lmOB
— Middlesex Cricket (@Middlesex_CCC) April 19, 2022