ایلون مسک کا ٹوئٹر کی خریداری کا منصوبہ عارضی طور پر روکنے کا اعلان

اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ واقعی ٹوئٹر میں جعلی اور اسپام اکاؤنٹس کی تعداد مجموعی تعداد کے 5 فیصد سے کم ہے،ایلون مسک

ایلون مسک نے ٹوئٹر انکارپوریشن کی خریداری کے منصوبے پر عملدرآمد عارضی طور پر روکنے کا اعلان کردیا۔

ایلون مسک  نے  سوشل میڈیا نیٹ ورک میں جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے امریکی خبررساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کو اپنے فیصلے کی وجہ قراردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک نے امریکی صدر  کی غلط فہمی دور کردی

ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے بعد امریکی اداروں کے ریڈار پر آگئے

رپورٹ کے مطابق  ٹوئٹر کے مجموعی صارفین کی تعداد 22 کروڑ 90 لاکھ ہے اور کمپنی کی جانب سے مئی کے آغاز میں تخمینہ لگایا گیا تھا کہ اس کے 5 فیصد سے کچھ کم اکاؤنٹس جعلی یا اسپام ہیں۔

ایلون مسک نے رواں ماہ کے آغاز میں جاری کردہ رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ واقعی ٹوئٹر میں جعلی اور اسپام اکاؤنٹس کی تعداد مجموعی تعداد کے 5 فیصد سے کم ہے۔

متعلقہ تحاریر