ملائیشین بائیکرز کی ریلی سیاحتی مقام چترال بونی پہنچ گئی
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی عابد وزیر کے مطابق ریلی کے انعقاد کا مقصد صوبے کے سیاحتی مقامات کو دنیا کی سطح پر فروغ دینا ہے اور ریلی سے سیاحت کیساتھ ساتھ ایڈونچر ٹورازم کو بھی فروغ دینا ہے۔
دنیا کے ٹور پر نکلی ہوئی ملائیشیاء کے 22 بائیکرز پر مشتمل ریلی مختلف سیاحتی مقامات سے ہوتے ہوئی چترال بونی پہنچ گئی۔
بائیکرز کلب ملیشیاء موٹر سائیکل ریلی اپر چترال بونی پہنچ گئی، ملائیشین بائیکرز نے بونی میں پولو میچ دیکھا، سیاحتی مقامات کی ویڈیوز بنائیں۔
خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی, سیاح اور ایپو بائیکرز کلب کے تعاون سے موٹر بائیکس ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے.
یہ بھی پڑھیے
کیڈٹ کالج مستونگ میں گیسٹرو کی وباء ، 15 کیڈٹ اسپتال منتقل
بی آر ٹی پشاور منصوبے میں مزید 85بسیں شامل کرنے کا فیصلہ
ریلی میں ملائیشیاء سے 22 بائیکرز شامل ہیں جو خیبر پختون خوا کے مختلف سیاحتی مقامات کا سیر کر رہے ہیں۔
مہمان بائیکرز نے چترال میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ، روایاتی کھانوں کی تعریفیں کیں، وفد نے پاکستان کو بہترین سیاحتی مقام اور پر امن قرار دیا۔
خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے مطابق ملائیشیاء سے آئے 22 بائیکرز اسلام آباد سے شندور ٹاپ، گلگت تک جائینگے، بائیکرز قراقرم، ہندوکش ، ہمالیہ کا پہاڑی سلسلہ 1950 کلومیٹر کا سفر طے کرینگے۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی عابد وزیر کے مطابق ریلی کے انعقاد کا مقصد صوبے کے سیاحتی مقامات کو دنیا کی سطح پر فروغ دینا ہے اور ریلی سے سیاحت کیساتھ ساتھ ایڈونچر ٹورازم کو بھی فروغ دینا ہے۔